اگر حرام کمائی والا کسی سے قرض لے کر مسجد میں دے تو اس رقم کا مسجد میں استعمال کرنا جائز ہو گا یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حرام کمائی والے کا اپنی حرام آمدنی کے بجائےکسی حلال تنخواہ والے سے قرض لے کر مسجد میں لگانا شرعا ً درست ہے،تاہم ان صاحب کو چاہئےکہ بعد میں وہ قرض کی ادائیگی حلال مال سے کرے، ورنہ حرام مال سے قرض کی ادائیگی کا اس کو گناہ ہو گا۔
حوالہ جات
المبسوط للسرخسي - (ج 14 / ص 57)
"وموجب القرض ثبوت المثل في الذمة بشرط المعادلة في المماثلة"
المبسوط لشمس الدين السرسخي - (ج 7 / ص 61)
"وهذا لان القرض موجبه ملك المقبوض بعينه وثبوت مثله في الذمة"