اگر کسی گلی سے حکومتی کارندہ اضافی ملبہ (اینٹ وغیرہ جو راستہ ٹھیک کرنے کے بعد بچ جائے وہ) نکال کر بیچ دے، تو کیا اس سے حاصل ہونے والے رقم سے دوسرے راستے کی مرمت کر سکتے ہیں ؟؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر یہ گلی طریق عام(عام شاہراہ) ہو جس کی مرمت حکومت کرتی ہے، تو حکومت کا کارندہ حکومت کی اجازت سے ان اضافی اینٹوں کو بیچ کر کسی دوسری گلی کی مرمت کروا سکتا ہے۔ البتہ اگر یہ طریق خاص (مخصوص لوگوں کا راستہ) ہو اور اس کی مرمت بھی یہی لوگ اپنے خرچہ سے کرتے ہوں تو پھر اضافی ملبہ بیچنے اور اس قیمت کو دوسری جگہ خرچ کرنے کے لئے ان حضرات کی اجازت ضروری ہے۔
حوالہ جات
الاختيار لتعليل المختار - (ج 1 / ص 29)
" رباط استغنى عنه يصرف وقفه إلى أقرب رباط إليه۔۔۔"
حاشية رد المحتار - (ج 2 / ص 348)
"وقد صرحوا بأن النقض يصرف إلى عمارة الوقف إن احتاج، وإلا حفظه للاحتياج"
درر الحكام شرح غرر الأحكام - (ج 6 / ص 134)
( وصرف نقضه وثمنه إليها ) أي العمارة إن احتاج الوقف إليها يعني أن نقض الوقف إن صلح لأن يصرف إلى عمارته صرف إليها وإلا يبيعه الحاكم ، ويصرف ثمنه إليها صرفا للبدل إلى مصرف المبدل