ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں جب ہم پیسے رکھتے ہیں تو کمپنی والے ہمیں فری منٹس دیتے ہیں تو کیا اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت کی درخواست ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
موبائل اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی رقم قرض ہوتی ہے۔اور قرض پر ملنے والا مشروط نفع سود اور ربا ہوتا ہے۔ مذکورہ صورت میں کمپنی کی طرف سے ملنے والے فری منٹس چونکہ مشروط نفع کے حکم میں ہے، اس لیے یہ سود ہے۔ ان فری منٹس کا استعمال جائز نہیں۔
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (6 / 83):
«نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن قرض جر نفعا»
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (5 / 166):
(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا۔