021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی کے فیول کارڈ کا حکم
62696جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کمپنی ملازمین کو فیول کارڈ دیتی ہے عموما یہ عہدہ کے حساب سے زیادہ یا کم قیمت کے ہوتے ہیں اب کبھی کسی مہینہ کے آخر میں کچھ رقم بچ جاتی ہے تو کسی رشتہ دار کو یا دوسری گاڑی میں فیول ڈال لیتے ہیں ۔۔۔۔۔تقریبا سبھی لوگ یہی کرتے ہیں۔کیا ایسا کرنا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگر ادارہ کے قوانین کے مطابق ملازمین کو ادارہ کی طرف سے ملنے والے کارڈ کی رقم ہر ماہ ملازم کی ملکیت کردی جاتی ہے جس کی علامت یہ ہے کہ کارڈکی بقایا گنجائش کا ادارہ کی طرف سے واپسی کا مطالبہ نہیں کیا جاتا اور نہ اس رقم کا حساب مانگا جاتا ہے ،تو اس صورت میں ماہانہ فیول میں بچ جانے والی گنجائش کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے ،لیکن اگر کارڈ کی رقم ملازم کی ملکیت کرکے نہیں دی جاتی بلکہ ماہانہ خرچ کے اعتبار سے دی جاتی ہے اور کارڈکی بقایا گنجائش کا ادارہ کی طرف سے واپسی کا مطالبہ کیا جاتاہےیا رسید یں دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، تو ایسی صورت میں اضافی رقم ادرہ کو واپس کرنا ضروری ہے ،اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب