اجتماعی فنڈسے ہم نے تقریباً 230493 روپے کا سامان خریدا ہے، جس میں ٹینٹ، قناتیں اور کرسیاں وغیرہ شامل ہیں۔ اس سامان کا کیا کریں؟
جبکہ ہمارے موجودہ فنڈکی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اب تک ٹوٹل جمع شدہ رقم: 945150
سامان کا خرچ: 230493
غموں کا خرچ: 366826
موجودہ بقایا فنڈ: 347831
موجودہ ممبران کی تعداد: 185
گاؤں گئے یا دوسرے علاقے گئے ممبران کی تعداد: 14
ان تمام سوالوں کا جواب شریعت کی روشنی میں دے کر عند اللہ موجور ہوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تمام شرکاء کی باہمی رضامندی سے فنڈ کی حیثیت بدل کر اسے صدقۂ نافلہ قرار دے دیا جائے، اس صورت میں کمیٹی کو جاری رکھنے اور کمیٹی کے سامان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔