03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حَکَم کا فیصلے میں ٹال مٹول کرنا
62875 اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید اور بکر کے مابین کوئی جھگڑا چل رہا تھا۔ فیصلے کے لیے انہوں نے حکم مقرر کیے۔ وہ آجاتے ہیں، خصمین کو بٹھا دیتے ہیں، پھر کوئی فیصلہ کیے بغیر ہی مقدمے کو مؤخر کر دیتے ہیں اور اجرت صول کرکے چلے جاتے ہیں۔ اس طرح سے یہ عمل کئی بار دہراتے ہیں اور فیصلہ کیے بغیر ہی صرف پیسے لے لیتے ہیں۔ کیا شریعت کی نظر میں ان کا اس طرح سے اجرت لینا اور معاملے کو ٹالتے رہنا درست ہے؟ o

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں زید اور بکر کا حَکَم کے ساتھ طے ہونے والا معاملہ اجارہ کہلاتا ہے۔ اس میں معلوم عمل یا وقت، کسی ایک کو طے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یعنی حکم صرف وقت دینے سے اجرت کا مستحق ہوگا یا عمل (فیصلہ) مکمل کرنے سے۔ اگر عمل مکمل کرنے کا معاملہ طے ہوا ہو تو جب تک حکم فیصلہ نہ کرلے وہ اجرت کا مستحق نہ ہوگا۔ لیکن اگر معاملہ صرف وقت دینے کا طے ہوا ہو، تو جتنی مرتبہ بھی اس نے مقدمے کی کارروائی کی، ہر مرتبہ کی اجرت کا مستحق ہوگا۔ مذکورہ صورت میں چونکہ خصمین کا حکم کے ساتھ وقت پر معاملہ طے ہوا ہے، جیسا کہ سوال سے ظاہر ہے، لہٰذا حکم جب جب بھی وقت دے گا اور مقدمے کی کارروائی کرے گا، اجرت کا مستحق ہوگا۔ البتہ اس کا جان بوجھ کر فیصلے میں تاخیر کرنا اور اس کو کمائی کا ذریعہ بنانا درست نہ ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 69) (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل۔ واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب