03182754103,03182754104

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بینک میں سرمایہ کاری کا حکم
63767 سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بینک اکاؤنٹ UBL میں ہے اور میزان بینک میں انویسمنٹ کرنا چاہتا ہوں۔ UBL میں بھی اسلامی نقطہ نظر سے ایک امکان ہے کہ وہاں بھی خرچ کرسکتے ہیں، جہاں وہ شرعی بورڈ کی نگرانی میں شریعت کے مطابق کاروباری اغراض و مقاصد میں خرچ کرتے ہیں اور پیسے جمع کروانے والے کو نفع دیتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ انویسمنٹ شریعت کی نظر میں کیسی ہے؟ اور اس پر ملنے والا منافع کیسا ہے؟ بیّنوا توجروا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی بھی اسلامی بینک یا کنونشنل بینک کی اسلامی ونڈوز کے ساتھ معاملات کرنا جائز ہیں اور وہاں انویسٹ کرنا بھی جائز ہے کیونکہ ان میں تمام کام مستند مفتیانِ کرام کی نگرانی میں سرانجام دیے جاتے ہیں۔ لہٰذا جب تک ان کی نگرانی میں چلتے رہیں تب تک یہ انویسمنٹ بھی درست ہے اور اس پر ملنے والا منافع بھی جائز ہے۔
حوالہ جات
{وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبا} [البقرة: 275] واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب