ہم چار بہن بھائی ہیں، دو بھائی اور دو بہنیں۔ ہمارے والد صاحب مرحوم کے ترکے میں ایک عدد گاڑی تھی جو کہ انتقال کے بعد سے میرے استعمال میں تھی۔ اب اس کو فروخت کرنے پر مبلغ 65000 (پینسٹھ ہزار روپے) ملے ہیں۔
اب پوچھنا یہ ہےکہ اس رقم کو چاروں بہن بھائی میں تقسیم کا کیا طریقہ ہوگا، ہر ایک کے حصے میں کتنی رقم آئے گی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں گاڑی کی قیمت کے چھ حصے کر کے ہر بھائی کو دو دو، اور ہر بہن کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ یعنی ہر بھائی کو 21666.66 روپے اور ہر بہن کو 10833.33 روپے ملیں گے۔