68334 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
ایک شخص کا انتقال ہوا، اس نے اپنے ترکہ میں 70,000,00(ستر لاکھ روپے) کے قریب بطور ترکہ چھوڑے ہیں اور اس شخص کی زندہ اولاد میں سے 7 بیٹے ، 2پوتے اور دو پوتیاں ہیں، کل 11 ہیں۔ اب70,000,00(ستر لاکھ) کو کس طرح تقسیم کریں گے؟ مرحوم کے والدین ، دادا ، دادی ، نانا، اور نانی میں سے کوئی حیات نہیں ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحوم کے ترکہ سے تجہیز وتکفین کا خرچ نکالنے کے بعد اگر ان کے ذمہ قرض وغیرہ مالی واجبات ہوں تو وہ ادا کیے جائیں گے پھر اگر انہوں نے کوئی وصیت کی ہو تو باقی ماندہ ترکہ کے ایک تہائی تک اسے پورا کیا جائےگا، پھر جو ترکہ بچ جائے، اس کو سات برابر حصوں میں تقسیم کرکے میت کےانتقال کے وقت زندہ اولاد میں سے ہر ہر بیٹے کوایک ایک حصہ دے دیا جائے گا بیٹوں کے ہوتے ہوئے پوتے، پوتیاں محجوب ہوتی ہیں ۔ فیصد کے اعتبار سے ہر بیٹے کو 14.285فیصد ملے گا ۔ مسئلہ یوں بنے گا:
مسئلہ 7
ميتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیٹے7 پوتے2 پوتیاں2
عصبہ محجوب محجوب
ہر فرد کا حصہ: 1
ہر فرد كا فیصدی حصہ: 14.285%
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | متخصص | مفتیان | ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب |