| 69210 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
جائیداد دوسرےبھائی کےقبضہ میں ہے،اس کی تقسیم سےپہلےچھوٹےبھائی(خالد) کاانتقال ہوگیاہے۔ سوال یہ ہےکہ خالد کی اہلیہ کو جس سےاس کی کوئی اولادنہیں ہے،اس جائیداد سےحق ملےگا کہ نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مذکورہ میں خالد کی اہلیہ کواس جائیداد سےوراثت ملےگی اورجائیداد میں خالد کاجوحصہ بنتاہےاس حصہ سے خالد کی اہلیہ کوچوتھائی یعنی 25فیصدحصہ دیاجائےگا۔(بقیہ حصص کی تفصیل مطلوب ہوتودوبارہ استفتاء کرکے معلوم کرلیں)
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 770) والربع لها عند عدمهما) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد.
ضیاء اللہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
18/رجب 1441ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | متخصص | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


