021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جہیز کی وجہ سے بھائی کابہن کومیراث میں سے کم حصہ دینا
70348میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

والد کےفوت ہوجانےکےبعد بہن اپنے بھائی سےوالدکی میراث میں سےاپناحصہ مانگتی ہے،جواب میں بھائی بہن سےیہ کہتاہےکہ جس وقت تمہاری شادی ہوئی تھی اس وقت جہیزاورشادی پرجتناخرچہ ہواتھا،وہ سب کاٹ کربقیہ جتناحصہ بچےگاوہ تجھے میراث میں سے دےدوں گا۔

حالانکہ جب لڑکی کی شادی ہوئی تھی اس وقت اس کاباپ زندہ تھا،اورباپ نے خودہی ساراخرچ اپنی خوشی سے شادی پرکیاتھا۔

سوال یہ ہےکہ کیابھائی کےلیےبہن کی وراثت کے حصےمیں اس طریقے سےکٹوتی کرناجائزہے؟دلائل کے ساتھ راہنمائی فرمائیں۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس صورت میں بھائی کےلیےجائزنہیں ہےکہ وہ جہیز کی وجہ سےبہن  کےمیراث کے حصےسےکوئی کٹوتی کرے،جہیزتووالدکی طرف سےبیٹی کےلیےہبہ تھا،جوزندگی میں ہی دیاگیاتھا، اس کامیراث سےکوئی تعلق نہیں۔

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

05/ربیع الاول  1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب