70446 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
میرا بیٹا وقاص طارق، میری بہو ندا وقاص، میری پوتی آئمہ وقاص اور میرا پوتا عالیان وقاص لاہور سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ میرا بیٹا وقاص اور بہو ندا دونوں ملازمت کرتے تھے۔ لاہور شفٹ ہونے سے پہلے میرے بیٹے نے اپنا کراچی کا فلیٹ کرائے پر دیا تھا جس کا کرایہ اس کی شہادت کے بعد اس کے سسر وصول کر رہے ہیں۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟ اس کرائے پر کس کا حق ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی شخص کی وفات کے بعد اس کا مال اس کے ورثاء کا حق ہوتا ہے۔ لہذا سوال میں مذکور صورت میں یہ فلیٹ بیٹے کے ورثاء کا حق ہے اور اس کے کرائے کے حق دار بھی بیٹے کے ورثاء ہی ہیں۔ بیتے کے سسر کے لیے اس فلیٹ کا کرایہ وصول کرنا جائز نہیں ہے اور اب تک جتنا کرایہ وصول کر چکے ہیں وہ ورثاء کو لوٹانا لازم ہے۔
حوالہ جات
۔۔
محمد اویس پراچہ
دار الافتاء، جامعۃ الرشید
تاریخ: 17/ ربیع الاول 1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس پراچہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |