021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ستونوں کے درمیان صف بنانے کا حکم
70674نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

کیا فرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلے کہ بارے کہ مسجدمیں ستونوں کے درمیان صف بنانے کا  کیا حکم ہے؟جگہ خالی چھوڑنامکروہ نہیں ہے؟اگردوصفوں کے بقدر جگہ ہوتوکیا حکم ہے؟برائے کرم رہنمائی فرمائے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجدکے درمیان میں اگرستون  ہوں تو ان کی وجہ سے نماز میں کوئی کراہت پیدا نہیں ہوتی لہذا مذکورہ مسئلہ میں ستونوں کے درمیان صف نہ بنانے میں کوئی کراہت نہیں ہے،درمیان میں جگہ خالی چھوڑی جاسکتی ہےبعض اہل علم نے تو یہ فرمایا ہے کہ اگر مسجد میں وسعت ہوتوبہتر یہ ہے کہ ستونوں کے درمیان جگہ خالی چھوڑی جائے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ السرخسی رحمہ اللہ تعالی :الاصطفاف بین الأسطوانتین غیرمکروہ ؛لانہ صف فی حق کل فریق وان لم یکن طویلا وتخلل الاسطوانۃ بین الصف کتخلل متاع موضوع أوکفرجۃ بین رجلین وذالک لا یمنع صحۃ الاقتداءولایوجب الکراھۃ.
(المبسوط للسرخسي:2/35)

سردارحسین 

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

16/03/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سردارحسین بن فاتح رحمان

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے