021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پوتے اور پوتی کا حقیقی وارث کون ہے؟
70447میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرا بیٹا وقاص طارق، میری بہو ندا وقاص، میری پوتی آئمہ وقاص اور میرا پوتا عالیان وقاص لاہور سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ میرا بیٹا وقاص اور بہو ندا دونوں ملازمت کرتے تھے۔

میرے پوتے عالیان اور پوتی آئمہ کا حقیقی وارث کون ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وراثت کی تقسیم مخصوص رشتے داروں میں شریعت مطہرہ کے بیان کردہ طریقے کے مطابق ہوتی ہے۔ اس سوال کا جواب اسی وقت دیا جا سکتا ہے جب فوت شدگان کے ان رشتے داروں کی تفصیل معلوم ہو جو ان کے فوت ہونے کے وقت زندہ تھے۔ لہذا طیارے کے حادثے کے وقت جو رشتے دار زندہ تھے ان کی تفصیل لکھ کر دار الافتاء بھیج دی جائے۔ مثلاً بہن، بھائی، دادا ،دادی،  چاچا، یا چچا زاد بھائی وغیرہ میں سے کون کون ان کے انتقال کے وقت زندہ تھے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ           

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 17/ ربیع الاول 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب