70807 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
ہم شہد فروخت کرتے ہیں۔ اس میں ہم جس سے شہد لیتے ہیں اس کا دعوی ہے کہ اس کا شہد خالص ہوتا ہے۔ کبھی شکایت بھی نہیں آئی بلکہ کسٹمر تعریف ہی کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ اس کا دعوی درست ہے بھی یا نہیں۔ ہمارے لیے کیا حکم ہوگا؟
o
سوال میں مذکور صورت میں آپ جس سے شہد خریدتے ہیں اس کے دعوے کے درست ہونے کا غالب گمان ہو تو آپ شہد کو خالص کہہ کر بیچ سکتے ہیں۔
حوالہ جات
۔۔
محمد اویس پراچہ
دار الافتاء، جامعۃ الرشید
تاریخ: 5/ جمادی الاولی 1442ھ
n
مجیب | محمد اویس پراچہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |