021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
الائیڈ یوتھ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم
70967سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

مفتی صاحب ایک مسئلے کےبارے میں رہنمائی فرمائیں۔جیسا کہ آج کل بینک اکاؤنٹ کا استعمال وقت کی ضرورت بن گیا ہے اور مختلف قسم کے اکاؤنٹس بھی متعاف کروائے جارہے ہیں ۔جیسا کہ الائیڈ بینک کی طرف سے نوجوان طبقے کے لیے  الائیڈ یوتھ اکاؤنٹ کے نام سے کرنٹ اکاؤنٹ آیا ہے جس میں بظاہر نوجوان طبقے کو بینک میں سیونگ کی ترغیب دی جارہی ہے ، اس اکاؤنٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

الائیڈ  یوتھ  ڈیبٹ کارڈ  ۔18سال کے نوجوانوں کے لئے کرنٹ اکاؤنٹ پر مشتمل پہلی چیک بک کا اجراء۔ماہانہ دو مفت ٹرانزیکشنز کرنے کی سہولت Vouch 365.پر انٹرنیٹ بینکنگ کی مفت رسائی۔ myABL  ایپلی کیشن پر مفت رسائی جس میں ملیں گی مختلف ریسٹورنٹس، بیوٹی سلونز، ہیلتھ فٹنس اور سفر کی سرگرمیوں پر ایک کے ساتھ ایک فری کی زبردست آفر ز ۔حادثے  کی صورت میں 500000تک کامفت بیمہ ۔پورے پاکستان میں کسی کو بھی شناختی کارڈ نمبر پر پیسے بھیجنے کی سہولت ۔ 18 -25سال کے کسٹمر کے لیے ماہانہ اوسط 10000بیلنس رکھنے پر اور 26-35سال کے کسٹمر ز کے لئے ماہانہ اوسط 50000بیلنس رکھنے پر کوئی ماہانہ فیس نہیں ہوگی (بصورتِ دیگر50روپےماہانہ فیس چارج ہوگی۔)

کیا نوجونوں کو سیونگ کی عادت ڈالنے کےلیے اس قسم کا اکاؤنٹ کھولنا صحیح ہے؟ اگرنہیں ہے تو برائے مہربانی متبادل کی طرف رہنمائی فرمادیں۔شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وہ غیر سودی بنک جو مستندعلماء کی نگرانی میں کام کررہے ہیں،ان بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے ،البتہ سودی بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں ۔

واضح رہے کہ الائیڈ بینک اصلاً  کنونشنل بینک ہے البتہ ان کی اسلامک ونڈوز بھی ہیں اور الائیڈ بینک کی ’’الائیڈ یوتھ اکاؤنٹ‘‘ کے نام سے دو پروڈکٹس ہیں۔ایک کنونشنل بیک کی پروڈکٹ ہے اور ایک اسلامی ونڈوز کی پروڈکٹ ہے، دونوں پروڈکٹس کی خصوصیات کو دیکھنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جو خصوصیات  آپ نے سوال میں ذکر کی ہیں وہ کنوشنل بینک کی پروڈکٹ کی خصوصیات ہیں ،جن کی بنیاد قرض پر ہے اور قرض پر کسی قسم کا نفع  لیناسود ہے ،لہذا الائیڈ یوتھ اکاؤنٹ کنونشنل برانچز میں کھلوانا جائز نہیں۔

اس کی متبادل صورت یہ ہوسکتی ہے اسی بینک کی اسلامی ونڈوز میں ’’اسلامک یوتھ اکاؤنٹ‘‘ کے نام سے  اکاؤنٹ ہے، وہ کھلوالیا جائے  ، جو شرعی اصولوں کے مطابق مضاربہ بیسڈ پروڈکٹ ہے ۔

حوالہ جات
 [البقرة: 275]
{وأحل الله البيع وحرم الربا}
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (5/ 1916)
«لعن الله الربا وآكله وموكله وكاتبه وشاهده وهم يعلمون» "
شرح الأربعين النووية - العباد (23/ 29، بترقيم الشاملة آليا)
 وقد أجمع المسلمون على أن كل قرض جر نفعاً فهو ربا
بحوث في قضايا فقهية معاصرة (ص: 363)
أما الأموال المودعة في المصارف الإسلامية، فإن ما أودع في حساباتها الجارية، فإنه ينطبق عليه ما ذكرنا في الحسابات الجارية للبنوك التقليدية سواء بسواء، فهي قروض قدمها أصحابها إلى البنك، وهي مضمونة عليه، وتجري عليها جميع أحكام القرض: ولكن يختلف تكييف الودائع الثابتة وحسابات التوفير في البنوك الإسلامية من تكييفها في البنوك التقليدية، فإن هذه الودائع قروض أيضا في البنوك التقليدية قدمت إليها على أساس الفائدة الربوية، ولكن البنوك الإسلامية لا تعمل على أساس الفائدة الربوية، بل إنما تقبل هذه الودائع على أن يشاركها أصحابها في ربحها إن كان هناك ربح، فليست هذه الودائع في البنوك الإسلامية قروضا، وإنما هي رأس مال في المضاربة، وإنها تستحق حصة مشاعة من ربح البنك، وتحتمل حصة مشاعة من الخسران إن كان هناك خسران، وليست مضمونة على البنك، فلا يضمن البنك أصلها ولا ربحها، إلا إذا حصل هناك تعد من قبل البنك، فإنه يضمن بقدر التعدي۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

  محمداشفاق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اشفاق بن عبد الغفور

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب