021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ہر پانچ دن بعد ماہواری کا خون آنے کا حکم
72893پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

ایک خاتون کی ماہواری کی عادت خراب ہوگئی۔ پہلے ہر ماہ دس دن خون آنے کے بعد بیس دن کے لیے بند ہوجاتا تھا۔ مگر اب ہر پانچ دن بعد آتا ہے اور پانچ دن کے لیے بند ہوجاتا ہے۔ اب وہ کتنے دن کی پاکی شمار کرے اور کتنے ماہواری کے؟ براہِ کرم جواب عنایت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں خاتون کی اِس سے پہلے جو عادت مقرر تھی، عادت خراب ہونے کے بعد پاکی اور ماہواری کے دن شمار کرنے میں اُسی عادت کا اعتبار ہوگا۔ چنانچہ اگر پہلے اُسے قمری مہینے کے شروع میں حیض آتا تھا تو اب بھی شروع کے دس دن حیض کے شمار ہوں گے اور اگر اُسے مہینے کے آخر میں حیض آتا تھا تو اب بھی آخری دس دن حیض کے سمجھے جائیں گے۔ اِس کے بعد بیس دن پاکی کے ہوں گے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: أما المعتادة، فما زاد على عادتها ويجاوز العشرة في الحيض والأربعين في النفاس يكون استحاضة، كما أشار إليه بقوله :أو على العادة.(رد المحتار: 1/285)
قال جماعۃ من العلماء رحمھم اللہ تعالی: وإن جاوز العشرة ففي المبتدأة حيضها عشرة أيام، وفي المعتادة معروفتها في الحيض حيض والطهر طهر، هكذا في السراج الوهاج.(الفتاوی الھندیۃ: 1/37)
قال العلامۃ الکاساني رحمہ اللہ تعالی: وإن كانت عادتها خمسة، فالزيادة عليها حيض معها إلى تمام العشرة؛ لما ذكرنا في المبتدأة بالحيض،وإن جاوز العشرة فعادتها حيض، وما زاد عليها استحاضة. (بدائع الصنائع: 1/41)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

10/ شعبان/ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب