021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پرائز بانڈ کا حکم
72894سود اور جوے کے مسائلجوا اور غرر کے احکام

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

کیا پرائز بانڈ خریدنا اور اُس سے انعام جیتنا جائز ہے؟ براہِ کرم جواب عنایت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پرائز بانڈ قرض کی رسید ہے، اُس پر ملنے والا انعام قرض پر اضافی رقم ہونے کی وجہ سے سود کے زمرے میں آتا ہے۔ لہذا پرائز بانڈ کی کمی بیشی کے ساتھ خرید و فروخت اور اُس پر انعام لینا کچھ بھی جائز نہیں۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: قوله: (كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا، كما علم مما نقله عن البحر. وعن الخلاصة، وفي الذخيرة: وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به. (رد المحتار: 5/166)
قال العلامۃ ابن الھمام رحمہ اللہ تعالی: وصورته أن يدفع في بلدة إلى مسافر قرضا ليدفعه إلى صديقه أو وكيله مثلا في بلدة أخرى ليستفيد به أمر خطر الطريق؛ لأنه صلی اللہ علیہ وسلم نهى عن قرض جر نفعا، رواه الحارث بن أبي أسامة في مسنده عن حفص بن حمزة. أنبأنا سوار بن مصعب عن عمارة الهمداني قال: سمعت عليا رضی اللہ عنہ يقول: قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم: كل قرض جر نفعا فهو ربا. (فتح القدیر: 7/251)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

10/ شعبان/ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب