73380 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سوال یہ ہے کہ ہم نے کچھ سامان ،اوزار وغیرہ ابوکے دوست کوصدقہ کی نیت سے بغیر کسی شرط اورقیمت کے دیدئیے تھے تواس کیاحکم ہے؟کیااس کو بھی تقسیم کرنااوراس کی قیمت لگاناضروری ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرسب بالغ ورثہ ہیں اوران کی اجازت اورخوشی سے یہ چیزیں صدقہ کی گئی ہیں یاصدقہ کرنے کے بعد ان کو بتانے پرورہ راضی ہیں تو اس میں حرج نہیں اوراگرسب ورثہ کی خوشی شامل نہیں تھی اوران کی اجازت کے بغیریہ اوزارصدقہ کیے گئےتودینے والے اس کےذمہ دارہیں اورمذکورہ سامان کی قیمت ترکہ میں شامل کرکے حساب کرناضروری ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |