021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈیجیٹل تصویر کاحکم
73396جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ڈیجیٹل تصویر میں حرمت کے حکم کے ساتھ  ضرورت  کے دائرہ میں علماء جواز کاحکم دیتے ہیں،اب دریافت طلب امریہ ہے کہ ضرورت کے حدودمیں تعیین کیسے ہوگی اورضرورت کادائرہ کارکیسے متعین کیاجائے گا،مثلادین اسلام کی ترویج کے لئے ڈیجیٹل ویڈیو اورتصویر کااستعمال ،مدارس کے طلبہ  کی سرگرمیوں کی ویڈیوبنانا،سیاسی سرگرمیوں میں تصویربنانا،اسلامی بیانات  وغیرہ کیایہ سب ضرورت میں داخل ہیں ؟اس طرح کی وجوہات سے توکالج اوریونیورسٹیزکوبھی سامناہے،کہنےکامقصدیہ ہے کہ ضرورت کادائرہ کارکیاہے اورکیسے ضرورت کاتعین کیاجائے۔

قرآن وسنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈیجیٹل تصویر اورویڈیو کے حوالہ سے تین قسم کی آراء ہیں جوکہ درج ذیل ہیں:

١۔ڈیجیٹل ویڈیواورتصویر سایہ یاپانی اورشیشہ میں دکھائی دینے والے عکس کی طرح ہے،لہذاجس چیزکاعکس اورسایہ دیکھناجائزہے،اس کی ڈیجیٹل تصویر کھینچنابھی جائزہے اورجس چیزکاعکس دیکھنااوربراہ راست دیکھناناجائزہے تواس کوڈیجیٹل آلات سے دیکھنابھی ناجائزہے۔

۲۔ ڈیجیٹل تصویر عام پرنٹ والی تصویرکی طرح ہے اورصرف ضرورت شدیدہ کے موقع پراس کی گنجائش ہے ضرورت شدیدہ کا مطلب یہ ہے کہ جان ومال یاعزت وآبروکوکوئی خطرہ ہوتوبوقت اضطرار اس کی گنجائش ہے۔

۳۔ڈیجیٹل تصویر بھی تصویرکی تعریف میں داخل ہے،البتہ اس کے تصویرہونے یانہ ہونے میں علماء کرام کی ایک سے زائدآراء موجود ہیں،اس لئے کسی واقعی اورمعتبردینی یادنیوی ضرورت اورحاجت ومصلحت کیلئے ایسے مناظرکی تصویراورویڈیوبنانے کی گنجائش ہےجن میں تصویرکے علاوہ حرمت کا کوئی اورپہلوموجودنہ ہو،جیسے موسیقی اورخواتین وغیرہ کاہونا۔

یہ تیسری رائے ہمارے دارالافتاء کی ہے،اس لئے بوقت ضرورت وحاجت اورمعتبردینی مصلحت سےڈیجیٹل تصویر بنانے اوردیکھنے دکھانےکی گنجائش ہے ،البتہ چونکہ اس میں دوسری رائے بھی موجود ہے،اس لئے احتیاط کاتقاضایہ ہے  بلاضرورت وحاجت صرف شوقیہ تصویربنانے سے اجتناب کیاجائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب