021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والد کی اجازت کے بغیر بائک استعمال کرنے کا حکم
73579جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمارے عرف میں والد یا گھر کا سربراہ بائک وغیرہ کی چابی ایک عام جگہ رکھتا ہے  اور گھر یا جو فرد استعمال کرنا چاہے، وہ کر لیتا ہے ۔اس طرح رکھنے کا کیا مطلب ہے ؟

  1. مکمل اجازت کہ جس جگہ جتنے وقت کے لیے جانا ہو تو جا سکتے ہیں ؟
  2. تھوڑے وقت کے لیے قریب کی جگہوں میں جانے کی اجازت ؟

کبھی گھر کا سربراہ اس طرح بھی کہتا ہے :

ابھی چابی اپنے پاس رکھ لو پھر لے لوں گا ۔ ایسی صورت میں ماتحت کھل کر استعمال کریں یا قریب قریب ، اگر کہیں دور چلے گئے تو فوراً سربراہ کے حوالے کرنا شرعاًضروری ہے ؟

کبھی کہتاہے :جب لینی ہو ، لے لیا کرو ۔ تو ضروری کام کے لیے یا ہر طرح کے کام کے لیے ؟

کبھی کہتا ہے : اپنا کام پورا کرو پھر چابی مجھے دےدینا ۔

کبھی یوں کہے کہ ابھی مجھے کام نہیں جبکہ چابی بھی اپنی عام جگہ پر رکھی ہوئی ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسئولہ تمام صورتوں میں گھر کے سربراہ کی اجازت کا اعتبار ہو گا ۔ اگردور جانے کی ضرورت پیش آ جائے تو ان سے اجازت لے کر چلے جائیں ۔ بصورت دیگر ان کی مصروفیات ،عادات اورمزاج کا لحاظ رکھتے ہوئے بائک استعمال کریں۔ اگر بائک دور لے جانے سے وہ منع کرتے ہیں یا ناراض ہو جاتے ہیں تو اس بات سے  بچیں ۔

حوالہ جات

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

30 ذو القعدۃ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب