021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کی محبت نفرت میں کیوں بدل جاتی ہے؟
73707نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میری بیوی مجھ سے بہت پیار کرتی تھی جو میں بیان نہیں کرسکتا، اچانک اس کو کیا ہوگیا کہ مجھ سے لڑنا شروع کردیا

لڑائی اس حد تک جاپہنچی کہ بات طلاق تک پہنچ گئی اور طلاق ہوگئی، اب وہ مجھ سے بہت نفرت کرتی ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بنیاد ی طور پر  زوجین میں محبت ،ایک دوسرے کی حقوق کی ادائیگی اور خوش اخلاقی پر مبنی ہوتی ہے، جو حقوق کی پامالی یا بد خلقی کی صورت میں ختم ہوجاتی ہے،نیز محض محبت کی شادیاں بھی عموما اس قسم کی صورت سے دوچار ہوتی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ نکاح میں دینداری کو ترجیح دو، نیز ارشاد ہے کہ تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ خوش اخلاق ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۴ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب