021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وقف کی مصلحت کےلیے وقف پر قرضہ کا حکم
71250وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

مرکزی ادارے کے ذیلی ہسپتال جس میں مستحق مریضوں کے لئے علاج و معالجہ کے ساتھ ادویات کی فراہمی بھی زکوۃ کے فنڈ سے کی جاتی ہے۔

یہ مرکزی ادارہ ادویات زکوۃ فنڈ سے خرید کر ہسپتال کو فراہم کرتا ہے ، لہذا ہسپتال میں موجود تمام ادویات زکوۃ کی  ہوتی ہیں ۔ مال زکوۃ ہونے کی وجہ سے ادویات کی حفاظت بے حد ضروری ہے  تاکہ مساکین کی زکوۃ ضائع نہ ہونے پائے ۔ مگر حتی الوسع حفاظتی تدابیر بروئے کار لانے کے باوجود نقل و حمل کے دوران بے احتیاطی کے خدشات بہرحال باقی رہتے ہیں ۔ اس حساسیت کے پیش نظر ادویات کی خریداری و فراہمی کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب ہسپتال کا ذیلی ادار ہ (F.M.O) خود عطیہ کی رقم سے ادویات کی خریداری کرے گا۔اور جتنی ادویات زکوۃ کے مستحق مریضوں  کو فراہم کی جائیں گی ، ان کی بلنگ مارکیٹ ریٹ کے مطابق (دس سے پندرہ فیصد رعایت پر) کی جائے گی۔ بعد ازاں وہ بلز مرکزی ادارے کو بھیجے جائیں گے۔مرکزی ادارہ ان کی ادائیگی ہسپتال کو زکوۃ کے فنڈ سے کریگا ، اس طرح ادویات کا سٹاک غیر زکوۃ ہونے کی بناء پر اب مساکین کی زکوۃ ضائع ہونے کے خدشےسے محفوظ ہو جائے گا۔

کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 پوچھی گئی صورت میں زکوۃ کے فنڈ کو نقصان سے بچانے کی مصلحت کے پیشِ نظر فنڈ کے ذمہ بطورِ   قرض ادویات خریدی جا سکتی ہیں  ۔البتہ  ادویات کی خریداری مارکیٹ ریٹ سے کم یا مارکیٹ ریٹ پر ہی  ہونی چاہیے۔

حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 226)
الاستدانة لأجل العمارة حيث لم يكن غلة قال في الذخيرة قال هلال إذا احتاجت الصدقة إلى العمارة وليس في يد القيم ما يعمرها فليس له أن يستدين عليها لأن الدين لا يجب ابتداء إلا في الذمة وليس للوقف ذمة والفقراء وإن كانت لهم ذمة إلا أنهم لكثرتهم لا تتصور مطالبتهم فلا يثبت الدين باستدانة القيم إلا عليه ودين يجب عليه لا يملك قضاءه من غلة هي على الفقراء وعن الفقيه أبي جعفر أن القياس هذا لكن يترك القياس فيما فيه ضرورة نحو أن يكون في أرض الوقف زرع يأكله الجراد ويحتاج إلى النفقة لجمع الزرع أو طالبه السلطان بالخراج جاز له الاستدانة لأن القياس يترك للضرورة.

محمد عبدالرحمن ناصر

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

12/06/1442

‏                                                                                  

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب