03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اگر عورت اپنے خاوند کو جیب خرچ دیتی رہی تو کیا وہ طلاق کے بعد اس کی واپسی کامطالبہ کرسکتی ہے؟
74314ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

نکاح کے پندرہ سال بعد طلاق واقع ہوئی ،اس دوران یعنی نکاح سے طلاق تک عورت اپنے شوہر کوکچھ جیب خرچ دیتی تھی ،طلاق ہونے کے بعد کیا عورت اس مال کی واپسی کا دعوی کرسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسئولہ صورت میں بیوی نے اپنے خاودندکو جو جیب خرچ دیا ہے وہ ہبہ ہے جس میں رجوع کا شرعی حکم یہ ہےکہ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کو ہبہ کریں، یا ذی رحم محرم کو ہبہ کیا جائے تو  ان صورتوں میں ہبہ سے رجوع نہیں ہوسکتا،لہذا مسئولہ صورت میں عورت وہ جیب خرچ اپنے سابقہ شوہرسےواپس  نہیں مانگ سکتی ۔

حوالہ جات

وفی الهندية ( ج: 4، ص: 385، ط: ماجدية)

"أما العوارض المانعة من الرجوع فأنواع (منها) هلاك الموهوب ... (ومنها) خروج الموهوب عن ملك الموهوب له ... (ومنها) موت الواهب، . . (ومنها) الزيادة في الموهوب زيادة متصلة . . . (ومنها) أن يتغير الموهوب .. (ومنها الزوجية) (ومنها القرابة المحرمية)". (الباب الخامس في الرجوع في الهبة وفيما يمنع عن الرجوع ما لا يمنع.

 النتف في الفتاوى للسغدي (1/ 515)

مَوَانِع الرُّجُوع فِي الْهِبَة ،قَالَ وَلَا رُجُوع فِي الْهِبَة فِي عشرَة مَوَاضِع احدها اذا مَاتَ الْوَاهِب وَالثَّانِي اذا مَاتَ الْمَوْهُوب لَهُ ......والْعَاشِر هبة الْمَرْأَة لزَوجهَا وَهبة الزَّوْج لامْرَأَته.                     

۔سید حکیم شاہ

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی پاکستان

27/ ربیع الاول 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب