021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی خاص مصرف کے لئے دی گئی رقم سے اس مصرف کی ضروریا ت کا انتظام
75734زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

بہت سے لوگ کسی پروجیکٹ کے  لیے رقم دیتے ہیں، اس  مد میں آئی رقم سے اس پروجیکٹ کے تمام اخراجات ومصارف  پورے کیے جاتے ہیں،مثلا ہینڈپمپ لگانےکی مدمیں آئی رقم سے ہینڈپمپ کا خرچہ،ٹرانسپورٹیشن،سپروائزر کا خرچہ وغیرہ سب پورا کیاجاتاہے،کیایہ درست ہے؟

بہت سے لوگ   مستحقین تک راشن پہنچانے کی مد میں رقم دیتے ہیں، راشن کی مد میں آئی ہوئی رقم سے صرف راشن خرید سکتے ہیں یا اس رقم سے راشن خریدنے اور پہنچانے پر جو اخراجات اور کرایہ وغیرہ لگتا ہے وہ بھی ادا کیا جاسکتاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ سوال میں ذکر کئے گئے تمام اخراجات کا تعلق  اسی متعلقہ پروجیکٹ سے ہے جس کے لئے رقم دی گئی ہے،اس لئے اس مد میں دی گئی رقم کو ان اخراجات پر خرچ کیا جاسکتا ہے،لیکن اگر کوئی رقم زکوة یا صدقہ واجبہ کی ہو جس میں تملیک شرعاً ضروری ہو تو ایسی رقم کو اخراجات کی مد میں استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

28/جمادی الثانیہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب