75740 | زکوة کابیان | زکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان |
سوال
اگر کوئی شخص حرام رقم لاکر دے اور بتا بھی دے کہ یہ ناجائز آمدنی سے ہے تو کیا ایسی صورت میں اس رقم کو وصول کیا جاسکتا ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ حرام مال کا حکم یہ ہے کہ اگر مالک معلوم ہے تو اس کو واپس کیا جائے اور مالک کو واپسی ممکن نہ ہونے کی صورت میں ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کرنا لازم ہے،اس لئے آپ بطور صدقہ حرام مال وصول کرسکتے ہیں۔
حوالہ جات
"رد المحتار"(5/ 99):
"والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه ".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
28/جمادی الثانیہ1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |