76316 | پاکی کے مسائل | جنابت کے احکام |
سوال
کیاعورت ناپاکی کی حالت میں فصائل اعمال اور منتخب احادیث کی تعلیم کرسکتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عورتیں حالت حیض یانفاس میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرسکتیں، البتہ تلاوت قرآن کےعلاوہ کوئی آیت بغرض دعایابطورذکرواذکار پڑھناچاہیں توپڑھ سکتی ہیں،اسی طرح اگراحادیث کی تعلیم کرناچاہیں تو وہ بھی کرسکتی ہیں، بشرطیکہ جس جگہ قرآن کی آیت آجائےاسے نہ چھوئےاورنہ ہی اسے پڑھے۔
حوالہ جات
«الهداية في شرح بداية المبتدي» (1/ 33):
وليس للحائض والجنب والنفساء قراءة القرآن " لقوله صلى الله عليه وسلم " لا تقرأ الحائض والجنب شيئا من القرآن " وهو حجة على مالك رحمه الله في الحائض وهو بإطلاقه يتناول ما دون الآية فيكون حجة على الطحاوي في إباحته " وليس لهم مس المصحف إلا بغلافه ولا أخذ درهم فيه سورة من القرآن إلا بصرته وكذا المحدث لا يمس المصحف إلا بغلافه " لقوله عليه الصلاة والسلام " لا يمس القرآن إلا طاهر "
«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (1/ 293):
فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به
عبدالقدوس
دارالافتاء،جامعۃ الرشیدکراچی
۵رجب المرجب ۱۴۴۳
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالقدوس بن محمد حنیف | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |