77770 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جانوروں کے مسائل |
سوال
کیاگائے،بکری کی سری،پائے،اوجھڑی،تھن،مغز،گردے،کپورے،زبان اور مرغی کےپاؤں کھاناجائزہے یا کیا کیا کھانا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حلال جانورکےسات اجزاءکاکھاناجائزنہیں ہے،وہ سات اجزاءیہ ہیں:
- .ذبح کےوقت نکلنے والاخون
- نرجانورکی شرمگاہ
- کپورے
- مادہ جانور کی شرمگاہ
- غدود (چوٹ وغیرہ لگنے سے جم جانے والاخون،گلٹی)
- مثانہ
- پتہ.
سوال میں مذکورہ چیزوں میں سےکپوروں کے علاوہ تمام چیزوں کا کھانا جائز ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃالکاسانی رحمہ اللہ:وأمابیان مایحرم أکلہ من أجزاءالحیوان المأکول،فاالذي یحرم أکلہ منہ سبعۃ:الدم المسفوح،والذکر،والأنثیان،والقبل،والغدۃ، والمثانۃ، والمرارۃ . لقولہ عزشأۥنہ:ویحل لھم الطیبات،ویحرم علیھم الخبائث. (الأعراف:157)
وھذہ الأشیاءالسبعۃ مماتستخبثہ الطباع السلیمۃ،فکانت محرمۃ.( بدائع الصنائع:6/273)
قال العلامۃالشامي رحمہ اللہ:مایحرم أکلہ من أجزاءالحیوان المأکول،سبعۃ:الدم المسفوح، والذکر، والأنثیان، والقبل، والغدۃ،والمثانۃ،والمرارۃ. (ردالمحتار:9/451)
سید سعد عمر شاہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
17/صفر المظفر/۱۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید سعد عمر شاہ بن سید مہتاب شاہ | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |