021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوہ نےدیگرورثہ کو بتائےبغیر شوہرکےپلاٹ فروخت کردیےتوورثہ کاحق ہوگا؟
78207میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:1مرحوم ہاشم کےدوپلاٹ کمیاڑی میں موجودتھے،مرحوم کےدنیاسےرخصت ہونےکےبعد کسی ورثاءکوبتائےبغیر؟مرحوم کی بیوہ نےوہ مکان فروخت کردیےہیں، اس میں مرحوم کی بیوہ کاشرعاکتناحق بنتاہےاورورثہ کاکتناحق ہوگا؟

2۔لیاری 36نمبرپرجومکان  موجود ہے،وہ کسی کےنام بطوروکیل کیاتھا،اس کےمرنےکےچارماہ بعداس بیوہ کےنام پرکردیاہے،اس میں شرعی حکم کیاہے؟نیز مرحوم کی کوئی اولادنہیں ،صرف بیوہ ہے،باقی ورثاء میں مرحوم کےبھائی موجود ہیں۔

        

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیوہ کےلیےشرعاجائزنہیں کہ وہ دیگرورثاء کی اجازت کےبغیر مرحوم کی کوئی جائیدادبیچ دے،کیونکہ مرحوم کےانتقال کےبعد اس کی مکمل جائیداد میراث ہے،اوراس میں شریعت کےمطابق میراث کی تقسیم کی جائےگی،اگربیوہ نےپلاٹ بیچ دیےہیں تواس کی رقم دیگرورثاءمیں ان کےحصوں کےمطابق دینابیوہ پرشرعالازم ہوگا۔

اس کاجواب بھی اوپر گزرچکاہےکہ  انتقال کےبعدصرف جائیدادنام کروانےسےبیوہ کی ملکیت نہیں ہوگی،ی مکان بھی میراث شمارہوگا،اورتمام ورثہ میں شریعت کےمطابق تقسیم ہوگا۔ہاں اگرتماورثہ راضی ہوں تواس کاحکم الگ ہوگا۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

20/ربیع الثانی  1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب