78639 | پاکی کے مسائل | جنابت کے احکام |
سوال
کسی شخص کو جنابت لاحق ہو اور وہ غسل میں دیر کرتا ہوتو کیا وہ گناہ گار ہوگایانہیں؟
o
ایسےآدمی کے لیے مستحبیہہے کہ جلد غسل کر لے ،اگرغسل میں دیر ہو جائےتونظافت کےلیےوضو کر لینا بہتراورسنت ہے،اگروضوءبھی نہ کرےلیکن نماز سے پہلےغسل کرکےجماعت میں شریک ہوجائےتو بھی گناہ نہیں ہوگا،البتہ غسل میں اتنی دیر کرناکہ جماعت ہو جائےیانماز ہی قضاء ہو جائے توایسا کرنا جائزنہیں گناہ ہوگا۔
حوالہ جات
ولابأس للجنب أن ینام أو یعاودأھلہ قبل أن یتوضأ،وإ ن توضأ قبل أن ینام فھو أفضل لحدیث عائشۃ رضي اللہ عنھا: أن النبي صلي اللہ علیہ وسلمأصاب من أھله فتوضأ ثم نام:وھذا لأن الإغتسال والوضوء محتاج إلیہ للصلاۃ لا للنوم والمعاودۃ، إلا أنہإذا توضأازداد نظافۃ فکان أفضل. (المبسوط:1/193)
في الفتاوي الھندیۃ: الجنب إذا أخرالإغتسال إلي وقت الصلاۃ لایأثم کذا في المحیط،قدنقل الشیخ سراج الدین : الإجماع علی أنہ لایجب الوضوء علي المحدث والغسل علي الجنب والحائضوالنفساء قبل وجوب الصلاۃ أو إرادۃ ما لایحل إلا بہ کذا في بحرالرائق. ( الفتاوي الھندیۃ: 1/19)
سید سعد عمر شاہ
دار الآفتاء،جامعۃ الرشید،کراچی
1/جمادی الاولی /۱۴۴۴ھ
n
مجیب | سید سعد عمر شاہ بن سید مہتاب شاہ | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |