021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے خلوت میں باتیں کرنے کا حکم
80817 نکاح کا بیان نکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

زید کا نکاح آمنہ کے ساتھ ہوا، لیکن رخصتی نہیں ہوئی۔ اب کیا زید اور آمنہ اکیلے میں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرسکتے ہیں؟ اس میں ان دونوں کے ماں باپ کی رضامندی کا حکم بھی بتادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زید اور آمنہ کا نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے ایک دوسرے سے اکیلے میں بات کرنا شرعا ناجائز نہیں ہے۔ لیکن اگر ان کا نکاح لوگوں کے درمیان مشہور نہ ہو تو چونکہ ایسی صورت میں تہمت کا اندیشہ ہے؛ اس لیے احتیاط کرنی چاہیے؛ شریعت میں تہمت کی جگہوں سے بھی بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں کے والدین کی رضامندی یا ناراضی سے شرعی جواز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، تاہم ان کو اپنے والدین کا خیال رکھنا چاہیے اور ان کی بات ماننی چاہیے، یہ دونوں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ان کے والدین کو تکلیف یا نقصان پہنچے۔ والدین بھی کو چاہیے کہ جب نکاح ہوگیا ہے تو جلد از جلد رخصتی کا انتظام بھی کرلیں۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی 7/محرم الحرام/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب