محترم جناب مفتی صاحب، کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں:
کیا مردوں کے لیے سیاہ خضاب لگانا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مردوں کے لیے خالص سیاہ خضاب استعمال کرنا جائز نہیں۔ سیاہ کے بجائے کوئی دوسرا رنگ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات
ذکر فی الفتاوی الھندیۃ: "واما الخضاب بالسواد فمن فعل ذالک من الغزاۃ لیکون اہیب فی عین العدو فہو محمود منہ اتفق علیہ المشائخ ومن فعل ذالک لیزید نفسہ للنساء او لحبب