سوال:عالم برزخ کی زندگی میں انسان دنیا کی طرح ایک دوسرے سے مل جل کر،کھانا،پینا،چلنا،پھرنا وغیرہ دیگر کام کرسکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی بھی انسان کے مرنے کے بعد قیامت تک کے زمانے کو برزخ کہاجاتا ہے،قرآن مجید میں اللہ تعالی نے فرمایا: {وَمِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ} [المؤمنون: 100]
ترجمہ:اور ان مرنے والوں کے سامنے برزخ کی آڑ ہے جو اس وقت تک قائم رہے گی جب تک ان کو دوبارہ زندہ کرکے اٹھایا جائے ۔
وہاں کے پورے حالات کا سمجھنا اس دنیا میں ممکن نہیں،اس لیے وہاں کی زندگی کی تمام کیفیات نہ تو بتائی گئی ہیں اور نہ اس کے معلوم کرنے کا انسان مکلف ہے۔