69833 | علم کا بیان | علم کے متفرق مسائل کابیان |
سوال
ایک آدمی کا علم حاصل کرنےکےکیا اغراض ہوسکتے ہیں؟ ان میں سے کونسی جائز ہےاور کونسی ناجائز
ہے؟اور جائز میں سےکن کن کا شریعت میں کیادرجہ ہے؟ تفصیل سے بیان فرمائے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
علم کے حصول کی مختلف اغراض ہوسکتے ہیں۔کوئی تو اس لیےعلم حاصل کرےگا کہ وہ اللہ تعالی کی رضا حاصل کرےاور اللہ تعالی کی طرف سے جواحکام اس پر فرض ہیں اس کو جان لے ۔ایسے لوگوں کا اللہ تعالی کےہاں بڑامقام ہےاوران کےلیےبڑےدرجات ہیں۔ہرشخص پر اس حدتک علم حاصل کرنا کہ اسے روزمرہ کےجومعاملات پیش آتےہیں ان کےاحکام جان لے،فرض ہے۔اورکوئی تو اس لیےحاصل کرےگا کہ دنیامیں اسے علامہ فہامہ کہاجائے۔ایسےلوگوں کےلیےاحادیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں، آپ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ کوئی شخص اس لیے علم حاصل کرتاہے کہ اسےدنیاوی کوئی فائدہ ( عہدہ ،مرتبہ،شہرت وغیرہ) حاصل ہو۔وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائےگا۔
حوالہ جات
سنن أبي داود للسجستاني (3/ 361)
حدثنا أبو بكر بن أبى شيبة حدثنا سريج بن النعمان حدثنا فليح عن أبى طوالة عبد الله بن عبد الرحمن بن معمر الأنصارى عن سعيد بن يسار عن أبى هريرة قال قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- « من تعلم علما مما يبتغى به وجه الله عز وجل لا يتعلمه إلا ليصيب به عرضا من الدنيا لم يجد عرف الجنة يوم القيامة ». يعنى ريحها.
ضیاءاللہ
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
9محرم الحرام1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ضیاء اللہ بن عبد المالک | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |