021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کنیت ام ابیہا کی تحقیق
71491تاریخ،جہاد اور مناقب کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کنیت ام ابیہا منقول  ہے؟ اس کا کیا مطلب اور کیا پس منظر ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ کنیت کتب سیر میں منقول ہے ،لیکن اس بارے میں کوئی واضح وجہ تسمیہ نہیں ملی، البتہ نصوص وآثار میں غور کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب مبارک آپ کی اولاد میں سے صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا  سے چلا ہے ،اس لیے انہیں یہ لقب دیا گیا ہے کہ آپ اپنے پدر بزرگوار کی نسل کی اصل اور منبع ہیں ،اس لیےکہ آپ کے علاوہ دوسروں کی نسل ماں کے بجائے باپ سے ہوتی ہے اور اس صورت میں ام کا معنی ہوگا اصل یعنی اصل نسب ابیہا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۲جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب