021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مدرس کو مدرسہ کےفنڈ سے رقم استعمال کرنے کی اجازت اباحت ہے۔
80297وقف کے مسائلمدارس کے احکام

سوال

مفتی صاحب! میں ایک مدرس ہوں، مجھے مہتمم صاحب کیطرف سے سو روپے روزانہ چائے کیلئے مدرسے کے فنڈ سے لینے کی اجازت ہے۔ اب اگر مجھے کو ئی مدرسہ کیلئے چندہ دیتا ہے تو کیا میں مہتمم کو مطلع کئے بغیر اس چندے کے روپے سے اپنے لئے چائے منگواسکتا ہوں یا نہیں ؟یا اس چائے کے روپے کو میں بچا کر اپنی کسی دوسری ضرورت میں صرف کرسکتا ہوں یا نہیں ؟اس بارے میں راہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ صرف اباحت ہے ، یعنی  کام کے دوران حاجت اور چاہت کےوقت  مدرسہ کے فنڈ سےچائے کے لیے پیسے لینے کی صرف اجازت ہے،لہذااگر یہ مدرس مدرسہ کی طرف سے چندہ لینے کا وکیل ہے تو اس کے لیے چندہ کی رقم میں سے ضابطہ کے مطابق مقرر کردہ رقم  کی بقدر  چائے پینے کی اجازت ہے اور اگر وہ وکیل نہیں توجب تک پیسے مدرسہ کے قبضہ تصرف میں نہ آجائیں،اس سے قبل چندہ کی رقم سے از خود یا کام کے دورانیہ کے بغیر چائے پینا جائز نہیں، اسی طرح اس مقصد کے بغیررقم لینا بھی کسی صورت جائز نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۱ذیقعدہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب