021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خلاف شرع کام کرنےوالےحجام(نائی)کوکرایہ پردوکان دینا
79267اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

محترم مفتی صاحب السلام علیکم ہماری رہنمائی فرمائیں کہ جو حجام شیو بناتا ھو اور خلاف شرع بال کاٹتا ھو اسکو مسجد کی دکان کرائے پر دینا کیسا ہے۔ جزاک اللہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسے حجام کو عام مکان بھی کرایہ پر دینا جائز نہیں، اس لئے کہ اس میں معصیت پر تعاون پایا جاتا ہے، جبکہ مسجد کی دوکان کرایہ پر اسے دینا اوراس سے حاصل شدہ آمدن اورزیادہ قبیح اور ناجائز ہے۔(فتاوی حقانیہ:ج۶ص۲۷۷)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۸رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب