021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تجارتی پلاٹ کی زکوۃ ادا کرنے کا طریقہ
79270زکوة کابیانسامان تجارت پر زکوۃ واجب ہونے کا بیان

سوال

السلام علیکم! میں ایک کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔میں نے ایک پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا کہ اسے بیچ کر اس رقم سے اپنا ذاتی مکان بنائوں گا۔ دو سال بعد وہ پلاٹ بیچ دیا اس دوران اسکی زکوٰۃ نہیں ادا کی۔ اس پلاٹ کی قیمت پر زکوٰۃ ادا کر نی ہوگی؟ اگر زکوٰۃ ادا کرنی ہے تو دو سال کی زکوٰۃ کس حساب سےادا کرنی ہوگی؟ دو سال بعد بیچنے پر حاصل کی گئی رقم پر ہی دونوں سالوں کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟ یا خریدنے کے بعد ایک سال بعد جو پلاٹ کی قیمت تھی اس پر پہلے سال کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی اور دو سال بعد جس قیمت پر بیچا اس پر دوسرے سال کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس پر زکوۃ فرض ہے پہلے سال کی زکوۃ پہلے سال کی پہلے سال کی قیمت فروخت کے اعتبارسے لازم ہوگی اور دوسرے سال کی زکوۃ دوسرے سال کی قیمت فروخت کے اعتبار سے لازم ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۸رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب