021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرض نمازوں کے بعد مروجہ اجتماعی دعا
79269نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

محترم مفتی صاحب السلام علیکم ہمارے امام صاحب کا کہنا ہے کہ فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کرانا سنت سے ثابت نہیں ہے اور یہ مستحب عمل ہے چنانچہ اس کو کبھی کبھار چھوڑ دینا چاہیے۔ اس معاملے میں ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی حدیث سے نماز جمعہ یا کسی بھی فرض نماز کے بعدمروجہ اجتماعی دعا ثابت نہیں، البتہ دیگر نصوص عامہ  سے فرض نمازوں کےبعدمنفرد، امام اور مقتدی سب کے لیےدعا کرناثابت اورسنت ہےاورجماعت سے پڑھی گئی فرض نمازوں کےبعداس پرعمل کرنے کی وجہ سےخودبخودضمنی طور پر اجتماع ہوجائے گا،لیکن چونکہ یہ ایک ضمنی چیزہے،لہذااس کےلیےمستقل دلیل کامطالبہ درست نہیں،لہذافرائض کےبعداجتماعی دعاء کاچونکہ فی الجملہ ثبوت ہے،لہذا خاص اس اجتماع کو سنت سمجھے بغیر اگر کوئی اجتماعی دعا کرتا ہے تو اس کوعلی الاطلاق بدعت کہنادرست نہیں۔(احسن الفتاوی:ج۱۰،ص۲۵۵ تا ۲۲۵۷)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۸رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب