021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خدمت کی خلافت کامطلب
56278-Aالقرآنالفاتحہ

سوال

خدمت کی خلافت کاکیامطلب ہے ؟کیاایسی کوئی خلافت شریعت سے ثابت ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کوئی مسلمان حاکم مملکت کے انتظامی امورچلانے کے لئے اپناکسی کوجانشین بنادے یاکوئی صاحب نسبت بزرگ دینی تربیت کے لئے کسی کوتربیت اوربیعت کرنے کی اجازت دے دے تواس کوشرعی اورعرفی معنی میں خلافت کہاجاتاہے ،اس کے علاوہ اگرکوئی شخص کسی کو کسی خاص عمل کرنے کی اجازت دے ،مثلاکسی کے پاس کسی خاص بیماری کادم وغیرہ ہےتوہ کسی سکھادے اوراس کوسکھانے اوراس کے ذریعہ لوگوں کی خدمت کرنے کی تلقین کرے تواس کولغوی اعتبارسے توخلافت کہاجاسکتاہے ،لیکن مشہورمعنی کے اعتبارسے اس کوخلافت نہیں کہاجاتا،اس کوعرفی اعتبارسے اجازت سے تعبیرکیاجاتاہے ۔
حوالہ جات
-
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب