021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بہت ساری نمازیں ایک ساتھ قضاء کرنا
55958 نماز کا بیانقضاء نمازوں کا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ مندرجہ ذیل سوالات کے جواب دے کربندہ کوممنون ومشکورفرمائیں ۔ ۱۔ مسئلہ بندہ ایک ساتھ بہت ساری نمازیں پڑھ سکتاہے ،مثلاکسی شخص نے تیس سال کی عمر تک نمازیں نہیں پڑھی ،اوراس کویہ بھی یاد نہیں کہ میرے اوپر کتنی نمازیں فرض ہیں ،تواس کی ادائیگی کامکمل طریقہ مع ارکان کیاہے ؟ نیز وہ شخص 100 نمازیں ایک ساتھ پڑھ سکتاہے جبکہ وہ استطاعت بھی رکھتاہو،بچپن کی نمازیں شمارہوں گی یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایک ساتھ بہت ساری نمازیں بھی پڑھ سکتاہے ،اس کی آسانی کے لئے علماء نے قضاء نمازوں کی فوری ادائیگی کا یہ طریقہ بتایاہے کہ روزانہ ہرفرض کے ساتھ اس وقت ایک قضاء نماز پڑھ لی جائے ،لیکن اگرکوئی زیادہ نمازیں پڑھے یاپانچ نمازیں اکٹھی پڑھ لے تواچھاہے ،صورت مسئولہ میں 100 نمازیں بھی ایک ساتھ پڑھ سکتاہے ،البتہ قضاء پڑھنے میں نیت کاخیال رکھاجائے یعنی واضح طورپرقضا کی نیت کی جائے مثلا فجر کی قضاپڑھ رہے ہیں توہردفعہ یہ نیت کریں کہ میرے ذمے فجر کی جتنی نمازیں واجب ہیں ان میں سے پہلی نماز کی قضاء پڑھ رہاہوں ،اسی طرح باقی نمازوں میں بھی نیت کرے ۔ واضح رہے کہ قضاء صرف فرض نمازاوروترکی ہوتی ہے سنتوں اورنوافل کی قضا نہیں ہوتی ۔ قضا نمازوں میں بچپن کی نمازیں شمارنہیں ہوں گی ،نماز فرض ہونے (بالغ ہونے )کے بعد جونمازیں قضاء ہوئی ہیں ان کی قضاء ہوگی ۔
حوالہ جات
"البخرالزخار لاحمد بن المرتضی " 1/173 : وفورہ مع کل فرض فرض ،اذلم یجب فی الیوم ادء اکثر من خمس ،فکذالقضاء ،فان زاد اوجمع الخمس فحسن ۔ "الدرالمختار" 1/680 : وقضاء الفرض والواجب والسنۃ فرض وواجب وسنۃ لف ونشر مرتب وجمیع اوقات العمر وقت للقضاء۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب