مدرسے میں لوگ زکوۃ کی مد میں خشک راشن(مثلا دالیں،آٹا،چینی اور گھی وغیرہ) اور دیگر سامان(مثلا سمینٹ،بجلی کا سامان ادا کرتے ہیں،کیا زکوۃ میں یہ چیزیں دی جا سکتی ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
زکوۃ کے پیسوں سےخشک راشن اور دیگر سامان خرید کر مدرسے میں دینا بھی جائز ہے،کیونکہ مال زکوۃ کی قیمت یا اتنی قیمت کی چیزیں اور سامان خرید کرمستحق کو دینے سے بھی زکوۃ ادا ہو جاتی ہے۔