021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد سے متصل کمرہ میں مسجد کی رقم خرچ کرنے کاحکم
57862وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

جامع مسجد الھدی بعرزون مین واقع ہے ،اس مسجد میں وضو خانہ کے ساتھ کمرہ ہے اس کمرہ کا مصرف فی الحال یہ ہے کہ یہ مسجد کا اسٹور بنا ہوا ہے ، مسجد کا سامان اس میں رکھا جاتا ہے ، اب انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ اس کمرہ کو تبلیغی حضرات کے ٹھرنے کے لئے اسیطرح ان کو کھانے پکانے کے لئے دیا جائے ۔اس میں مزید کچھ سہولیات پیدا کرنے کے لئے چولھا ، سلیپس وغیرہ لگاناہے تاکہ تبلیغ میں چلنے والے احباب اور دیگر مہمان علماء کرام کی ضیافت وغیرہ ہوسکے ۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ اضافی خرچہ مسجد کی آمدن چندہ کی رقم سے کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو رقم خاص مسجد کے لئے دیجاتی ہے اس کو دیگر مدات میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے ، اس لئے مذکورہ کمرہ کی تزیین وارائش کے لئے یا تو انتظامیہ اپنی جیب سے خرچ کریں یا پھر اس کے لئے الگ سے چندہ کرے ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 365) (قوله: إن يحصون جاز) هذا الشرط مبني على ما ذكره شمس الأئمة من الضابط وهو أنه إذا ذكر للوقف مصرفا لا بد أن يكون فيهم تنصيص على الحاجة حقيقة ۔ ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب