021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تسبیح تراویح میں لفظِ "العظمۃ” کا صحیح تلفظ کیا ہے؟
60061نماز کا بیانتراویح کابیان

سوال

عموماً مساجد میں تراویح کی دعا کے پوسٹر لگے ہوتے ہیں جس میں یہ دعا لکھی ہوتی ہے: "سبحان ذی الملک والملکوت، سبحان ذی العزۃ و العظمۃ۔۔۔۔۔ " اس میں جو لفظ "العظمۃ" ہے اس کے "ظ" پر جزم / سکون کی علامت لگی ہوتی ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ اس کے معنیٰ ہڈی کے ہوتے ہیں، جبکہ "ظ" پر اگر زبر ہو تو اس کے معنیٰ عظمت اور بزرگی کے ہوتے ہیں، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر یہ بات صحیح ہے تو کیا "ظ" پر جزم پڑھنا اللہ تعالیٰ کے نام کی بے حرمتی میں شمار ہو گا؟ کیا اس غلطی کو فوراً صحیح کر دینا چاہئے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ بات درست ہے کہ عربی زبان میں لفظِ "عظمۃ" ( ظ کے سکون کے ساتھ) کے معنی " ہڈی" کے ہیں، جبکہ لفظِ "عظمۃ" (ظ پر فتح/زبر کے ساتھ) کے معنی بڑائی اور بزرگی کے ہیں، لہذا تسبیح تراویح میں جو لفظِ "عظمۃ" ہے اس میں "ظ" پر زبر پڑھنا ضروری ہے، اگر کسی جگہ پر "ظ" سکون کے ساتھ لکھا ہوا ہے تو اس کی تصحیح کر لی جائے، تاہم نادانی میں جزم/سکون لکھنے، پڑھنے کو گستاخی شمار نہیں کیا جائے گا۔
حوالہ جات
فی القاموس الوحید (ج2، ص1097، مکتبہ ادارہ اسلامیات): "العَظمَۃ: ہڈی کا ٹکڑا" و فی تاج العروس (ج 1 / ص 7821): "( والعظمة محركة و ) العظامة ( كرمانة والعظموت كجبروت ) واقتصر الجوهرى على الاولين وقال هو الكبريا ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ( و ) العظمة ( من الساعد ما يلي المرفق الذى فيه العضلة ) قاله اللحيانى قال ( والساعد نصفان ما يلي المرفق وفيه العضلة عظمة وما يلي الكف اسلة ) وفي الصحاح عظمة الذراع مستغلظها۔" وفی رد المحتار (ج 2 / ص 473 ، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ): "مطلب مسائل زلة القارئ ۔۔۔ فنقول : إن الخطأ إما في الإعراب أي الحركات والسكون ويدخل فيه تخفيف المشدد وقصر الممدود وعكسهما أو في الحروف بوضع حرف مكان آخر ، أو زيادته أو نقصه أو تقديمه أو تأخيره أو )ورق الٹئے۔۔۔۔) في الكلمات أو في الجمل كذلك أو في الوقت ومقابله ۔والقاعدة عند المتقدمين أن ما غير المعنى تغييرا يكون اعتقاده كفرا يفسد في جميع ذلك ، سواء كان في القرآن أو لا إلا ما كان من تبديل الجمل مفصولا بوقف تام۔"فقط
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمران مجید صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب