021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹیسٹ ٹیوب بے بی کاحکم
60184جائز و ناجائزامور کا بیانٹیسٹ ٹیوب بے بی اورخون کی منتقلی کے احکام

سوال

ایک شخص کی تین بیٹیاں ہیں اوروہ بیٹاکاخواہشمندہے ،جبکہ پہلے تمام بچے آپریشن سے ہوے ہیں اوراب ڈاکٹرصرف ایک آپریشن کرنے پرراضی ہیں۔ ڈاکٹرکامشورہ ہے کہ ایسی تدبیرکی جائے جس سے بچہ یقینی طورپر لڑکاہی ہوجوآج کل میڈیکل سائنس میں عام طریقہ ہے ۔پوچھنایہ ہےکہ ایساکرناجائزہے؟کیایہ تدبیرکے دائرہ میں آئے گا؟اورایسی تدبیرجائزہوگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگربیٹے کی خواہش شدت اختیارکرچکی ہے تواس صورت میں ٹیسٹ ٹیوب بی بی کی دوصورتوں کی گنجائش ہے: (1)نطفہ شوہرکاہو ،بیضہ اس کی بیوی کاہو،ان کی تلقیح بیرونی طورپرکی جائے اورپھربیوی کے رحم میں رکھاجائے۔ (2)شوہرکانطفہ لے کراس کی بیوی کے رحم میں کسی مناسب جگہ پربطوراندرونی تلقیح رکھاجائے،بشرطیکہ یہ کام لیڈی ڈاکٹر شرم وحیا کے تمام پہلوکو سامنےرکھتےہوئے کرے۔
حوالہ جات
......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب