021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تصاویروالا کام شروع کرنایانہ کرنےکاحکم
60327-1جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

میرابھائی کہتاہے کہ اپناتصویروں والاکام شروع کرو، اس میں بھی میرا سارا کام یہی ہوگا،کیا میں یہ کام شروع کرسکتاہوں یانہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جوتصاویر ضرورت میں داخل ہیں ان کوبنانے کے لیے آپ کے واسطے تصاویرکاکام شروع کرناجائزہے اورجوضرورت میں داخل نہیں ان کوبنانے کےلیے کاروبارشروع کرناجائز نہیں ۔اس صورت میں اس کا متبادل اورشرعی اعتبارسے جائز کام آپ کے لیے تلاش کرناضروری ہے۔
حوالہ جات
وفی حاشیۃ شرح العقائد (ص:236 ط البشری) الذم والعقاب علی الحرام إنماھو لان العبدکسبہ بالأسباب الممنوعۃ فھو من ھذہ الحیثیۃ قبیح .......ومن الأدلۃ والواضحۃ علی أن الحرام رزق حدیث صفوان بن أمیۃ قال کناعند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذجاء عمروبن قرۃ فقال یا رسول اللہ ان اللہ کتب علی الشقوۃ فلاأرانی أرزق إلامن دفی فأذن لی فی الغناء من غیر فاحشۃ ،فقال صلی اللہ علیہ وسلم لاآذن لک ولاکرامۃ کذبت لقد رزک اللہ طیبا،فاخترت ماحرم اللہ علیک من رزقہ مکان ماأحل اللہ لک من حلالہ (رواہ بن ماجۃ).
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب