021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حقیقی اولاد ہی وارث ہوگی،نہ کہ لے پالک
60364جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

وہ عورت جس نے بچہ گود لیاہے وہ اس معاملے میں بہت حساس ہے، کیونکہ وہ دس سال سے بے اولاد رہی ہے اگر بعد میں برا سلوک ہوجائے یعنی اگر اس کی اولاد پیدا ہوجائے حالانکہ وہ ناامید ہوچکی ہے تو پھر کیاہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اس کی اولاد ہوجائے تو وہی حقیقی اولادہوگی اوروہی وراث ہوگی،لےپالک بیٹاوارث نہیں ہوگا،تاہم اس سےبھی سلوک اچھارکھناچاہیے اورحقیقی اولاد ہونے کی صورت میں بھی اچھا معاملہ رکھناچاہیے ۔
حوالہ جات
وفی تفسیر الوجيز للواحدي (ص: 858) : {ادعوهم لآبائهم} أي: انسبوهم إلى الذين ولدوهم {هو أقسط عند الله} أعدل عند الله.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب