021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مہرکی واپسی کامطالبہ کرنا
62104نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

مفتی صاحب آپ سےایک مسئلہ پوچھناہے،وہ مسئلہ یہ ہےکہ دوسال پہلےمیری بہن کانکاح میرے مامو ں کےبیٹےسے ہوااورماموں نے ہماری مسجد کےامام سےنکاح پڑھایااورمہرپانچ تولےسونااورایک لاکھ بیس ہزار روپے طےکیا۔مامو ں نےپیسےبھی دیے اورمیری بہن کی پسندکےزیوربھی تیارکرواکرمیری ماں کو لاکر دیے اور کہاکہ ہم مکان بنارہےہیں ،اس لیے شادی گھربنانےکےبعد کریں گے۔ میرےماموں نےگھرتیارکرلیااورشادی کاوقت بھی طےکردیا،لیکن شادی سےدو مہینےپہلےمیرےماموں اورمیرےاس بہنوئی کی کارایکسیڈنٹ میں موت ہوگئی۔ اب شادی نہ ہونےکی وجہ سے میرے ماموں کے دوسرے بیٹےامام صاحب کی بات پرہم سےسونااور پیسے مانگ رہےہیں۔امام صاحب کاکہناہےکہ رخصتی سےپہلےاگرمیاں بیوی کےدرمیان علیحدگی ہوجائےتوعورت کوکچھ سوٹ ملتےہیں اورکچھ نہیں ملتا۔ میرے ماموں بہت نیک اور مالدار تھے۔اگروہ زندہ ہوتےتوکبھی ایسانہ کرتے۔ میرےماموں میری چھوٹی بہن سے بہت پیارکرتےتھےاورمہربھی انہوں نے اپنی مرضی سےدیاتھا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرنکاح کےبعدرخصتی سےپہلےشوہرکی وفات ہوجائےتوپورامہربیوی کاحق ہوتاہے،لہذامذکورہ تفصیل کےمطابق بیوی سےمہرمیں دیےگئےسونااورپیسوں کامطالبہ درست نہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن الھمام رحمہ اللہ :ومن سمى مهرا عشرة فما زاد فعليه المسمى إن دخل بها أو مات عنها؛لأن بالدخول يتحقق تسليم المبدل ،وبه يتأكد البدل، وبالموت ینتهي النكاح نهايته ،والشيء بانتهائه يتقرر ويتأكد ،فيتقرر بجميع مواجبه. )الهداية:ص 198) قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ : (وتجب) العشرة (إن سماها أو دونها و) يجب (الأكثر منها إن سمى) الأكثر، ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج (أو موت أحدهما). قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ : قوله:( ويتأكد) أي الواجب من العشرة لو الأكثر ،وأفاد أن المهر وجب بنفس العقد ،لكن مع احتمال سقوطه بردتها أو تقبيلها ابنه أو تنصفه بطلاقها قبل الدخول، وإنما يتأكد لزوم تمامه بالوطء ونحوه ....وفي البدائع: وإذا تأكد المهر بما ذكر،لا يسقط بعد ذلك، وإن كانت الفرقة من قبلها ؛لأن البدل بعد تأكده لا يحتمل السقوط إلا بالإبراء. (رد المحتارعلي الدر المختار:3/ 102)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب