021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وفات کی عدت کب سےشروع ہوتی ہے؟
60792طلاق کے احکامشوہر کی وفات پر سوگ منانا

سوال

ہمارے والد رضائے الہی سے سات محرم الحرام جمعرات کوفوت ہوئے،ان کی نمازہ جنازہ بروزجمعہ آٹھ محرم الحرام کوجامعة الرشیدمیں اداکی گئی اوراسی روزان کی تدفین ہوئی۔پوچھنایہ ہےکہ والدہ کی عدت انتقال کے وقت سے شروع ہوگی یاتدفین کے وقت سے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عورت پروفات کی عدت شوہرکی وفات کے فورا بعدشروع ہوجاتی ہے،لہذاآپ کی والدہ کی عدت سات محرم الحرام سے شروع ہوچکی ہے جوایک سوتیس دن کے مکمل ہونے پرختم ہوگی ۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق للنسفي - (ج 8 / ص 417) (مبدأ العدة بعد الطلاق والموت)يعني ابتداء عدة الطلاق من وقته وابتداء عدة الوفاة من وقتها، سواءعلمت بالطلاق والموت أو لم تعلم حتى لو لم تعلم ومضت مدة العدة فقدانقضت۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب