021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ناحق حاصل ہونے والی رقم کا حکم(سرکاری ملازم کے انتقال کی تاخیر سے اطلاع پر ان کے نام جاری ہونے والی فوتگی کے بعد کی تنخواہ کاحکم)
61402جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میرے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے ۔وہ رٹائرسرکاری ملازم تھے۔ہر مہینہ کچھ رقم بطور پنشن ملتی تھی۔انتقال کے چھ دن بعد ہم نے متعلقہ محکمہ میں اطلا ع کی ،جس کے بعد انہوں نے اس دن تک کی پوری پنشن دےدی اور آئندہ کے لیےمیری والدہ کے نام آدھی پنشن جاری کر دی۔ سوال یہ ہے کہ لیٹ اطلاع دینے پرچھ دن کی جو اضافی رقم ملی ہے اس کا کیا کریں ۔واضح رہے کہ ایسا انتظامی دشواری کی وجہ سے ہوا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بغیر حق کے وصول ہونے والی رقم کو استعمال کرنا جائزنہیں بلکہ جس سے وصول ہوئی اس کوواپس کرنا ضروری ہے ۔اگر کسی وجہ سے واپس کرنا ممکن نہ ہو تو ثواب کی نیت کیےبغیر صدقہ کرنا واجب ہے۔ مذکورہ صورت میں چھ دن کی وصول ہونے والی اضافی رقم محکمہ والوں کو واپس کرنا ضروری ہے۔اگر واپسی کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو کسی سرکاری کام میں اس رقم کو خرچ کر دیا جائے۔اگر ایسا بھی ممکن نہ ہو تو بغیر ثواب کی نیت کیے صدقہ کر دیا جائے۔
حوالہ جات
الموسوعة الفقهية الكويتية( 31/ 254) لكن لا يحل في رأي أبي حنيفة ومحمد للغاصب الانتفاع بالمغصوب، بأن يأكله بنفسه أو يطعمه غيره قبل أداء الضمان، وإذا حصل فيه فضل يتصدق بالفضل استحسانا" تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (4/ 150) أي كالغاصب يرد العين المغصوبة إلى المغصوب منه حاشية رد المحتار (6/ 480) (ويبرأ بردها) أي رد العين المغصوبة إلى المغصوب منه فقہ البیوع (1003/2) وانہ حرام للغاصب الانتفاع بہ، او التصرف فیہ، فیجب علیہ ان یردہ الی مالکہ، او الی ورثتہ بعد وفاتہ،وان لم یمکن ذلک لعدم معرفة المالک او وارثہ، او لتعذر الرد علیہ لسبب من الاسباب،وجب علیہ التخلص منہ بتصدقہ عنہ من غیر ثواب الصدقہ لنفسہ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب